چھینٹ چھانٹ

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - داغ دھبے، آلودگی۔  دنیا کی چھینٹ چھانٹ سے ہم پاک کب اٹھے کوثر میں جب تلک نہ نہائے نہ شک گیا      ( ١٨٣٦ء، ریاض البحر، ٣٢ )

اشتقاق

سنسکرت زبان کے لفظ 'سپرشٹ' سے ماخوذ 'چھینٹ' کے ساتھ 'چھانٹ' بطور تابع مہمل لگانے سے مرکب 'چھینٹ چھانٹ' بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٣٦ء کو "ریاض البحر" میں مستعمل ملتا ہے۔

جنس: مؤنث